مکرمی : زندگی کا سورج جب ڈھلنے لگتا ہے تو سب تدبیریں نا کام ہو جاتی ہے۔ اس وقت کام آتے ہیں توصرف اپنے اعمال …کچھ دن پہلے ہمارے ایک آفیسر کا انتقال ہو ا بڑے اچھے انسان تھے ۔ اللہ انکی مغفرت کرے اور ان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرما ئے۔ آمین چند دن قبل مجھے ایک فائل دی اور کہا کہ اس کو نکلوا کر آگے بھیج دینا، اگلے دن کال آئی لیکن وہ کال میں مو صول نہیں کر سکا۔ دو دن بعد پیغا م ملا کہ ہمارے وہ آفیسر فوت ہو گئے ہیں۔ یقین ہی نہیں آیا میں نے تین چار اور افراد سے تصدیق کی ۔ دل کو بہت افسوس ہوا اور افسوس یہ رہ گیا کاش کہ میں ان کی وہ آخری کال ریسیو کرتا۔ اس واقعہ نے سبق دیا کہ کال لازمی اٹینڈ کریں اور اگر ممکن نہ ہو تو بعد میں فوراََ جواکال کریں۔ ورنہ افسوس ہمیشہ رہ جا تا ہے۔ دو دن پہلے بندہ مل رہا ہے اور دو دن بعد اس کے نا م کے ساتھ مرحوم اور میت کھا جا رہا ہے۔اب ان کے اعمال اور دعا ئو ں کے سوا کچھ بھی نہیں ان کے پلے۔ یہی زندگی کی اصل حقیقت ہے۔اس طرح ایک اور واقعہ بیان کرتا ہو ں ، میری بیگم کے کزن جس کی عمر 30سال کے لگ بھگ ہو گی۔ بالکل جوان اور صحت مندتھا ۔انتقال سے دو دن پہلے با لکل ٹھیک۔ اور اچانک بیماری نے آلیا، شوگر 700تک پہنچ گیا۔ اور جسمانی حالت میں پہلے کے حالات کی نسبت زمین آسمان کا فرق تھا، مطلب شدید کمزور اور پہچا نا ہی نہیں جا رہا تھا۔ اور پھر موت نے آ لیا ،سب تدبیریں کا م کرنا چھو ڑ گئیں۔ اوراپنے خاندان، جوان بیوی اور تین بچو ں کو روتا ہوا چھوڑگیا۔ کل مورخہ 27جون 2020ء اس کا چالیسوا ں تھا۔ میری نظر اس کے بڑے بچے پر پڑی جس کی عمر 7سال کے قریب ہو گی، بیچارا دنیا سے بے نیا ز ہو کر رہ گیا اس کو دیکھ کر دل کہ افسوس لگا اور دھچکا سا لگا،لیکن یہی زندگی کی اصل حقیقت ہے(عمران محمود03225113689 راولپنڈی )
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024