پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے:سجاد نذیر
لاہور(نامہ نگار ) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی غلط پالیسوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔آج جس قسم کے بیانات پی ٹی آئی کے وزراء دے رہے ہیں ان بیانات سے پاکستان کے دشمنوں کو کھل کر پاکستان کے خلاف بولنے کا موقع مل گیا ہے۔ایک مسلط کردہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔اگر یہی صورت حال رہی تو پی ٹی آئی کی پالیسوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستانیوں کو مشکوک نگاہ سے دیکھا جائے گا۔انہوں نے اعلان کیا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کروائیں گے مگر انہوں نے تو پاکستانیوں کی بچی کچھی عزت بھی دائو پر لگا دی۔