سمارٹ لاک ڈائون ،اسلام آباد میں کروناکیسز مزید کم
اسلام آباد (وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی بہتر حکمت عملی اور سمارٹ لاک ڈان کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں اسلام آبادمیں کورونا کیسز میں واضح طور پر کمی آنا شروع ہوگئی ۔وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 189کیسز سامنے آئے اسلام آباد میں گزشتہ روز 3ہزار لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد26جون کو اسلام آبادمیں 271 کیسز جبکہ 27جون کو 225کیسز سامنے آئے تھے ڈپٹی کمشنر حمزہ سفقات کے مطابق اسلام آباد میں ایس او پیزپر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے روزانہ کی بنیادپر ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے دوکانداروں اور شہریوں کو ہزاروں روپے جرمانے کئے جارہے ہیں ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 618گاڑیوں کے چالان کئے گئیکرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 58گاڑیاں بندکی گئیںکرونا سے بچا کے ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے افرادکو 1لاکھ 82ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئیکرونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے 102ہوٹلوں اور 456دوکانوں کو سیل کیا گیاایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنیوالے 107 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 24مقدمات درج کئے گئیکرونا وبا کے دوران گراں فروشی کرنے والوں کو 10لاکھ روپے سے زائد جرمانے بھی کئے گئیشہریوں کی جان ومال کی حفاظت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گیایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی وجہ سے ہی وفاقی دارالحکومت میں کرونا مریضوں کی تعدادمیں بتدریج کمی آرہی ہے۔ این سی اوسی نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7288 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں،1070 مارکیٹوں اور 1234 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخواہ میں 3252 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، خیبرپختونخوا میں 105 گاڑیاں اور178 دکانیں سیل وجرمانے کئے گئے ،پنجاب میں 2172 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں 816گاڑیاں اور718 دکانیں سیل کی گئیں ، آزاد کشمیر میں 390 خلاف ورزیاں،63 گاڑیاں اور53 دکانیں سیل وجرمانے کئے گئے ، اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں 786 خلاف ورزیاں،203 گاڑیاں اور95 دکانیں سیل جرمانے کئے گئے ،اعلامیہ میں کہاگیاکہ گلگت بلتستان میں 183 خلاف ورزیاں , 88 دکانیں، 23 گاڑیاں سیل جرمانے عائد کئے گئے ،سندھ میں 489 خلاف ورزیاں،22 گاڑیاں اور24 دکانیں سیل جرمانے عائد کئے گئے