گندم کی درآمد سے متعلق امور کی نگرانی کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل
اسلام آباد(نا مہ نگار)وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق نے گندم کی درآمد سے متعلق امور کی نگرانی کے لئے ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے کمیٹی کی سربراہی وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری کریں گے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق سے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کے اس کمیٹی کے5 ممبران جن میں سینئر جوائنٹ سکریٹری ، فوڈ سیکیورٹی کمشنر اول اور دوم ، ڈی جی ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن اور گندم امپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل ہیں۔کمیٹی کا مقصد امپورٹ پرمٹ جاری کرنے کے عمل کا جائزہ لینا ہے۔یہ کمیٹی ملک میں درآمد کی جانے والی گندم کی مقدار کی نگرانی کرے گی۔یہ روزانہ ڈی پی پی سے درآمدی پیشرفت جمع کرائے گی۔یہ کمیٹی وزارت تجارت ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک جیسے اسٹیک ہولڈرز کے مابین ہم آہنگی پیدا کرے گی۔