جعلی سموں سے بے نظیر انکم سپورٹ احساس پروگرام سے رقم لوٹنے والا گرفتار 110 سمیں‘ اے ٹی ایم کارڈز برآمد
خان پور‘ رحیم یار خان (نیوز رپورٹر‘ کرائم رپورٹر) ایف آئی اے سائبر کرائم کی بڑی کارروائی، جعلی سم کارڈ تیار کر کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام کی رقوم لوٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ سم ایکٹیویشن ڈیوائس سینکڑوں سمیں‘ اے ٹی ام کارڈ برآمد کر لئے گئے۔ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے قومی شاہراہ پر واقع قصبہ ترنڈہ محمد پناہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موبائل شپا مالک کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے نے ملزم محمد یعقوب سے سم ایکٹیویشن ڈیوائس 110 سے زائد سمیں 8 اے ٹی ایم کارڈ کے علاوہ دیگر سامان برآمد کر لیا۔