کراچی: ٹک ٹاک ویڈیو بناتے کار درخت سے جا ٹکرائی‘ نوجوان جاں بحق‘ 2زخمی
کراچی(نیٹ نیوز) ٹک ٹاک ویڈیو کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا۔ کورنگی کراسنگ کے قریب رات گئے تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ زخمیوں کی شناخت احسن، ایاز اور فراز کے نام سے ہوئی۔ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فراز دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد گاڑی چلانے کے دوران ٹک ٹاک کی ویڈیو بنا رہے تھے۔