اسرائیل میں کرونا کے 257 مریضوں کی تصدیق
غرب اردن (اے پی پی) مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے 257 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد اسرائیلی ریاست میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 4092 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 39 کی حالت خطرے میں ہے جب کی مجموعی طورپر اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتیں 303 ہوگئی ہیں۔اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق مارچ کے اوائل میں کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد اب تک صہیونی ریاست میں 19 ہزار 894 افراد کے کرونا ٹیسٹ لیے گئے۔