پتوکی: زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے لڑکا جاں بحق 4 زخمی
قصور(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) شاد مان کالونی پتوکی میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر بارہ سالہ لڑکا جاں بحق اور ماں سمیت 3 عورتیں اور ایک مرد زخمی ہوگیا۔ گزشتہ روز امین احمد اپنے گھر کے کمرے کی چھت اکھاڑ رہا تھا۔ دوسرے کمرے کی چھت گر گئی جس سے ملبے تلے دب کر اسکا بارہ تیرہ سالہ بیٹا شاہ زیب موقع پرہی دم توڑ گیا۔ جبکہ اسکی ماں عائشہ بی بی شدید ہوگئی۔ دیگر 4 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔