اپوزیشن کو این آر او چاہئے‘ شہباز گل
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن رہنمائوں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی ایک افسردہ سی پریس کانفرنس دیکھی ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ ان کو این آر او چاہئے اس لئے بجٹ کو جھٹلا رہے ہیں ۔کچھ بھی کر لیں عمران خان ان کو این آر او نہیں دینے والا۔ چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط لوٹ مار کا مشترکہ منصوبہ تھا۔ آج اس کی عملی شکل خواجہ آصف اور بلاول بھٹو کی صورت میں بیٹھی نظر آرہی ہے۔