ڈاکووں نے شہریوں سے سات لاکھ ، زیورات و دیگرسامان لوٹ لیا
قصور(نمائندہ نوائے وقت)گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں ڈاکووں نے سات لاکھ روپے مالیت کی رقم،طلائی زیورات دیگرسامان لوٹ لیا،نواحی گاوں گوہڑ ہٹھاڑ میں پانچ چھ ڈاکو پرویز کے اہل خانہ کویرغمال بنا کر گھر سے پانچ لاکھ روپے ، آدھا تولہ طلائی زیور لوٹ کر فرا رہوگئے،پیال کلاں میں تین چار ڈاکو عبدالغفور کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے چار ہزار کی نقدی اور آدھاتولہ زیور لے گئے، نواحی علاقہ بونگا بلوچا ں میں چور شہناز بی بی کی حویلی سے بیل اور چاربکرے چوری ۔ فیصل ٹاون پھولنگرکے محمد سلیم اپنے اہل خانہ کے ساتھ سوئے ہوئے تھے کہ نا معلوم چور موٹرسائیکل،سترہ قیمتی سوٹ واٹر پمپ ودیگر اشیاء لے گئے۔