ملکی معاشی پالیسیاں بزنس فرینڈلی نہیں،کاشف امین
لاہور (ب ر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے میڈیا سیکرٹری کاشف امین کے کے نے کہا ہے کہ کرونا لاک ڈائون نے پوری دنیا سمیت پاکستانی معیشت کو زبردست نقصان پہنچایا ہے ،ملکی معاشی پالیسیاں بھی بزنس فرینڈلی نہیں ہیں ،ڈر اور خوف کی وجہ سے سرمایہ کاری کا عمل متاثر ہو چکا ہے ،معیشت بچانا ہے تو سرمایہ کاری کو فروغ دنیا ہو گا ،انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی محب وطن محب وطن ہے ،صنعتکار وں اور تاجروں نے ہمیشہ وطن عزیز کی جی جان سے خدمت کی ہے ۔