پی ٹی آئی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی:ڈاکٹر محمود شریف
لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے مر کزی رہنماء ڈاکٹر محمود شریف نے کہاہے کہ برسوں تک حکومت کرنے والا اپوزیشن کا شرپسندٹولہ پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت بھی پوری کرے گی اور اپنے اتحادیوں کو بھی ساتھ لے کر چلے گی، اپوزیشن کے شرپسند ٹولے کو پی ٹی آئی کی حکومت کی کامیابی ہضم نہیں ہو پا رہی، بلاوجہ تنقید اور جھوٹ بولنا ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا وطیرہ بن چکا ہے، انہوں نے کہاکہ ٹائیگر فورس کے رضاکاراپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام سے رہے ہیں جوکہ انکی محب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔