ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری
لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ کے مطابق ہیلپ لائن 15 پر موصول349کالز پر کارروائی عمل میں لائی گئی دوران پٹرولنگ چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے63 ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے1
کار،14موٹرسائیکلیں،4 موبائل فونز اور45ہزار روپے سے زائد نقدی 17پسٹلز،1 رائفل،13 میگزین اوردرجنوں گولیاں برآمد کی گئیں 27 عادی مجرمان کو بھی گرفتار بھاری مقدار میں چرس برآمد کی گئی شہر کے مختلف علاقوں میں102افراد کی مدد کی گئی کوائف مکمل نہ ہونے پر 188موٹر سائیکلوں،6 گاڑیوں کو زیر قبضہ259اشخاص کوحراست میں لیا گیا پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر38،ہوائی فائرنگ میں 3جبکہ ون ویلنگ میں ملوث 73 افراد کو گرفتار کیاگیا۔