ہیڈ کانسٹیبل رانا اشفاق کوفائرنگ کر کے ہلاک کرنے ولا ایک اور ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار)سی آئی اے صدر نے ہیڈ کانسٹیبل رانا اشفاق کوفائرنگ کر کے ہلاک کرنے والے ایک اور ملزم عمران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈکانسٹیبل رانا اشفاق کو شاہدرہ کے علاقہ میں ملزم عمران نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے قتل کردیاتھا۔گرفتار ملزم عمران سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔جس کے خلاف کئی تھانوں میں متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں اور کئی بار جیل بھی جا چکا ہے۔ ملزم عمران شوٹرہے اوراس کے دو ساتھیوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔