کرکٹ سیریز کے دوران شائقین کی کمی محسوس ہوگی : مائیکل ہولڈنگ
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق ویسٹ انڈین کپتان اور کمنٹیٹر فاسٹ بائولر مائیکل ہولڈنگ نے کہا ہے کہ کرکٹ سیریز کے دوران شائقین کی کمی محسوس ہوگی ۔ فٹ بال یا دیگر کھیلوں میں کرائوڈ کا کردار بہت اہم ہوتاہے۔گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔پسینہ بھی وہی کام کرتا ہے جو تھوک کرتی ہے ۔ اگرکرونا وائرس کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ کے مالی معاملات میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں تو رکن ممالک کو مل کر سفید بال سے زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنی چایئے۔مستقبل میںکیسی کرکٹ کھیلی جائے گی کچھ نہیں کہ سکتے ۔ ٹی وی براڈ کاسٹ ہی سب سے بڑا کمائی کا ذریعہ ہے ‘میچوں کی تعداد بڑھانے سے مالی مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔ کوشش ہوگی کہ تاحیات کرکٹ کمنٹری کرتا رہوں ۔