عوام نے تبدیلی سرکارکو مسترد کر دیا :چوہدری شوکت منیر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ایڈوائزر ٹو چیف آرگنائزر پنجاب آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر نے کہا ہے کہ چینی مافیا کے بعد اب پٹرول مافیا کو نوازنے کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا حکومت نے عوام کو میگا پراجیکٹ دینے کی بجائے ان پر میگا بم گرانے شروع کر دیئے ہیں عوام نے ایسی تبدیلی کو مسترد کر دیا ہے اس اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،یہ اضافہ میگا سکینڈل ہے۔ اس پر چیف جسٹس سپریم کورٹ سوموٹو لیں کیونکہ اس اضافہ میں حکومتی بددیانتی عیاں ہو رہی ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی بوکھلاہٹ ،بجٹ کے اندر چوردروازے سے منی بجٹ اور عوام کی جیبوں پر سرکاری ڈاکہ ہے۔