گوجرانوالہ:پٹرولنگ پولیس کی کاروائیاں‘ موٹرسائیکل برآمد ملزمان گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن کی کاروائیاں ناجائز اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ملزمان گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ گوجرانوالہ ریجن شجاعت علی رانا کے احکامات کے پیش نظر پٹرولنگ پوسٹس کے بیٹ ایریا میں جرائم پیشہ عناصر پر سخت نظر رکھنے اور انسداد جرائم کے لیے مختلف پٹرولنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اسی تناظر میں پٹرولنگ پوسٹ گھمن والہ کی موبائل ٹیم نے دوران گشت مشکوک شخص رفاقت محمود سے پسٹل نائن ایم ایم اور گولیاں برآمد کر کے مقامی تھانہ تتلے عالی میں مقدمہ درج کروایاجبکہ پٹرولنگ پوسٹ سوہدرہ کی موبائل ٹیم نے مشکوک شخص عرفان سے پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے تھانہ صدر وزیر آباد میں مقدمہ درج کروایا۔