ہم خیال گروپ کا پی ٹی آئی رہنما چیمہ برادران کی مکمل حمایت کا اظہار
قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار)تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر پنجاب چوہدری محمد ناصر چیمہ( سابق ایم پی اے)، اور چوہدری تنویر اعظم چیمہ کی حلقہ پی پی 62 کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات سے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کیلئے مشاورت،عوام کی خدمت کو مزید فعال کرنے اعلان، ہم خیال گروپ نے‘‘چیمہ برادران‘‘کی مکمل حمایت اور پی پی 62 میں دوبارہ آمد پر خوشی کا اظہار کیا،’’ چیمہ برادران ‘‘نے معززین علاقہ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا،عشائیے میں حلقہ بھرسے سابق چئیرمینز،سابق وائس چئیرمینز، سابق ناظمین ،سابق نائب ناظمین ،سابق کونسلران ، صحافی برادری کے علاوہ پی ٹی آئی کے ضلعی،تحصیل اور مقامی عہدداران کی بھاری تعداد نے شرکت کی،عشائیے میں شامل ہونے والے میر خالد محمود سابق چئیرمین و سابق ناظمین چوہدری محمد اسلم چہل ودیگر نے شرکت کی۔ چوہدری محمد ناصر چیمہ سابق ایم پی اے اور چوہدری تنویر اعظم چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھی ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔