قلعہ دیدار سنگھ:’’کروناوباء ‘‘سے بچائو کیلئے پٹرولنگ پولیس کا اہم اقدام
قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار)’’کروناوباء ‘‘سے بچاو کیلئے پٹرولنگ پولیس کا اہم اقدام۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن شجاعت علی راناکی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ کے انچارج شاہد منیر اور سید خضر عباس شاہ نے ’’کرونا وبائ‘‘ سے بچائو کی حفاظتی تدابیر کے لئے مختلف کارخانوں، بینکوں کے عملہ اور رکشہ سٹینڈکو چیک کیا اور احتیاطی تدابیر پرلیکچر دیا۔