منور حسن کی وفات سے قوم مخلص قائد سے محروم ہوگئے: مظہر رندھاوا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سٹی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا نے کہا ہے کہ سید منور حسن کی وفات سے ملک و قوم اور عالم اسلام ایک عظیم اور مخلص قائد سے محروم ہوگئے انہوں نے اپنی پوری زندگی اقامت دین کی جدوجہد میں گزار ی آج ملک و قوم اصول پسند شخصیت سے محروم ہو گے ہیں پاکستان اور اسلام کے لیے ان کا کردار ہمیشہ غیر متزلزل رہا ان کی رحلت سے جماعت اسلامی ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی اسلامی تحریکات بھی مدبر قائد سے محروم ہوگئی ہیں،انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی محمد صغیر بٹ نے کہا کہ سید منور حسن عالمی اسلامی تحریکوں میں اپنی خاص پہچان اور بلندو بالا مقام رکھتے تھے سید منور حسن نے اپنی پوری زندگی غلبہ اسلام کی جدوجہد میں گزاری۔