سینئر اسپورٹس جرنلسٹ شاہد علی خان کے بڑے بھائی کے انتقال پرتعزیت
میرپورخاص(بیورو رپورٹ)اسپورٹس جرنلسٹ ایسو سی ایشن سندھ کے بانی ممبر کراچی پریس کلب کے رکن اور سینئر اسپورٹس جرنلسٹ شاہد علی خان کے بڑے بھائی تنویر علی خان کے انتقال پر سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن میرپورخاص واحد حسین پہلوانی، اسپورٹس آرگنائزر کریم وسان، فرسٹ کلاس کرکٹر نعیم غوری،انتظارحسین،عاطف بلوچ، عدنان کورائی، ذوالفقار وسان، شاہد سچن سمیت دیگر کرکٹرز نے شاہد علی خان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔