میرپورخاص،سید ضیاء الحسن نقوی کی پانچویں برسی منائی گئی
میرپورخاص(بیورورپورٹ) سید ضیاء الحسن نقوی کی پانچویں برسی منائی گئی اور ایصال ثواب کی مجلس منعقد کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق خطیب شام غریباں سید ضیاء الحسن نقوی کی پانچویں برسی مرکزی امام بارگاہ درگاہ مکھن شاہ میں منائی گئی اس سلسلے میں ان کے ایصال ثواب کی مجلس منعقد کی گئی جس سے ان کے صاحبزادے مولانا سید شجاع نقوی نے خطاب کیا۔ مجلس عزاء میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب اور بلند درجات کیلئے دعا کی گئی اور ان کی خدمات کو بے حد سراہا گیا۔