لاڑکانہ، مختلف حادثات میں بچے، ضعیف شخص سمیت 3 افراد زخمی
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر کے بھینس کالونی کے علاقے میں 10 سالہ بچہ سلام الدین ولد غلام شبیر چاندیو گھر کے اندر کھیلنے کے دوران زہریلے بچھو کے کاٹنے سے بیہوش ہوگیا جسے ورثہ نے بیہوشی کی حالت میں لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات متنقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، لاڑکانہ شہر کے سول اسپتال میں قائم نجی ایمبولینس سروس کے ملازم رجب شیخ پانی موٹر سے بجلی کرنٹ لگنے کے باعث بیہوش ہوگیا جسے دیگر ملازمین نے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، دوسری جانب لاڑکانہ کے قریب گاؤں نور محمد جاگیرانی میں 60 سالہ ضعیف شخص گلشیر جاگیرانی موٹرسائیکل ٹکر میں شدید زخمی ہوا جسے ورثہ نے انہیں زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔