لاڑکانہ ، لاپرواہی برتنے پر5 پولیس اہلکاروں کو ملازمتوں سے برطرف
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) عوامی شکایات اور فرائض میں لاپرواہی پانچ پولیس اہلکاروں ندیم احمد، آزاد علی، امید علی، برکت علی اور پیرل کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا، ناقص کارکردگی پر پانچ پولیس افسران و اہلکاروں سب انسپکٹر الطاف حسین تنیو، اے ایس آئی عرفان علی شاہ، اے ایس آئی ناصر سیف اللہ کاکیپوٹو، پولیس اہلکار اسداللہ منگنیجو اور ہیرا لعل کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور 15 پولیس افسران کے ایک سال کی انکریمینٹ بند کردی ہے جبکہ ایس پی ہیڈ کوارٹر لاڑکانہ محمد کلیم ملک نے فرائض میں غفلت برتنے پر پانچ پولیس اہلکاروں احسان علی، زبیر علی، عرفان علی، مجیب الرحمٰن، عبدالفتاح اور اظہار حسین کو کوارٹر گارڈ بند کردیا ہے، اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی پر انعامات واعزازات سے نوازا جائے گا جبکہ ناقص کارکردگی والوں کو محکمانہ کاروائی کا سامنہ کرنا پڑے گا۔