پیپ کے نو منتخب عہدیداران کو لئیق عالم و دیگر کی مبارکباد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر فوٹو جرنلسٹ لئیق عالم نواب ، محمد بیگ، جرنلسٹ عبدالصمد تاجی نے پاکستان ایسوسی ایشن اور پریس فوٹو گرافر کے الیکشن 2020ء میں کامیاب ہونے والے صدر محمد جمیل ، نائب صدر اعجاز کورائی، جنرل سیکریٹری سید عباس مہدی، جوائنٹ سیکریٹری سعید لاشاری اور خزانچی کی سیٹ پر عمران علی منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والی پوری ٹیم سے اُمید کرتے ہیں کہ وہ فوٹوگرافرز کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اور بلارنگ و نسل سب کی خدمت میں بڑ چڑ کر حصہ لیں گے ۔