صاحبزادہ غلام صدیق نقشبندی عملی تصوف کا پیکر تھے، ریاض حسین شاہ
راولپنڈی( وقائع نگارخصوصی) ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے صاحبزادہ غلام صدیق نقشبندی کی رحلت پر رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ غلام صدیق نقشبندی کی قبر میں اترتے تصویر نظر سے گذری۔مشکلات کی بازی نہ ہارنے والا شخص،عملی تصوف کا زندہ پیکر اس کے عشق کا اندازہ نہیں تھا کہ وہ موت کو چپکے چپکے محبوب بنائے بیٹھا ہے۔ صاحبزادہ صاحب کی رحلت نے بہاریں اجاڑ دیں۔وہ تو بوریا نشینی پر فخر کرنے والا عملی رہبر،عملی پیر اور عملی مشیر تھا۔میں خود بسترِ علالت پہ ہوں۔انہوں نے بامقصد زندگی کے قرض چکانے کے لیے بتیس سال میرے ساتھ دینی کام کیا۔خوش پوش،خوش رفتار،خوش فکر،خوش عزم اور خوش ارادہ شخص جو بات کہہ بھی لیتے اور سن بھی لیتے تھے۔اللہ تعالیٰ انکی کی مغفرت فرمائے۔ان کے بچوں اور احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔