ہربحران کے پیچھے عمران خان کی اے ٹی ایم مشینیں نظرآتی ہیں،طارق سلیم
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پیٹرول کی قیمتوں میںاضافے نے ثابت کردیا ملک میں حکومت کاکہیں وجودنہیں تمام اختیارات پرمافیاکاقبضہ ہے ،ملکی معیشت پہلے ہی تباہ حال ہے عوام بھوک کی وجہ سے خودکشی کررہے ہیں لیکن حکمران اپنے دوستوں کانوازنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ،آٹا ،چینی،گندم سمیت ہربحران کے پیچھے عمران خان کی اے ٹی ایم مشینیں مفادات سمیٹتے نظرآتی ہیں،حکمران ہوش کے ناخن لیں اگرعوام مافیا کے خلاف باہرنکل آئے توانھیں اپنے بلند وبالامحلات میں بھی پناہ نہیں ملے گی۔ان خیالات کااظہارامیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم اور سیکرٹری جنرل اقبال خان نے جاری بیا ن میں کیا۔
،جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داران نے کہا تحریک انصاف ،ن لیگ اور پی پی میں معمولی فرق نہیں مافیازکی سرپرستی کرنے والے سب ایک ہیں عوام ان کے چہرے بخوبی پہچان چکی ہے ۔دریں اثناء امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم،سیکرٹری جنرل اقبال خان ،نائب امراء صوبہ ڈاکٹرمبشراحمدصدیقی،حافظ تنویراحمد،محمدضیغم مغیرہ،قاضی محمدجمیل،ڈپٹی سیکرٹریزجنرل رضاا حمدشاہ ،ڈاکٹرحمیداللہ ملک ،محمدعثمان آکاش،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ،صدرجے آئی یوتھ اویس اسلم مرزا سمیت ودیگرذمہ داران نے سابق امیرجماعت سیدمنورحسن کی وفات کوپاکستان سمیت عالمی اسلامی تحریکوں کے لیے عظیم سانحہ قراردیتے ہوئے مرکزی لیڈرشپ ،کارکنان اور سیدکے اہلخانہ سے اظہارتعزیت کیا ہے ۔