راولپنڈی میں نالوں کی صفائی کیلئے ساڑھے تین کروڑروپے کی گرانٹ جاری
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کی درخواست پر راولپنڈی میں نالوں کی صفائی کیلئے ساڑھے تین کروڑروپے کی گرانٹ جاری کردی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت نارکوٹکس کنٹرول شیخ راشد شفیق نے حکومت پنجاب سے درخواست کی تھی کہ مون سون سیزن شروع ہورہا ہے اور اگر اس سے قبل راولپنڈی شہر کے دس بڑے نالوں کی صفائی مکمل نہ ہوئی تو سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس پر صوبائی حکومت نے راولپنڈی کے دس برساتی نالوں کی صفائی کیلئے ساڑھے تین کروڑ روپے جاری کردئے ہیں شیخ راشد شفیق نے بتایا کہ نالوں کی صفائی کی ذمہ داری میٹروپولیٹن کارپوریشن کو سونپی گئی ہے اور جلد ہی یہ کام مکمل کرلیا جائے گا تاکہ شہری آبادی کو مون سون کی بارشوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچایا جا سکے انہوں نے فنڈز کے اجراء پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، چیف سیکرٹری پنجاب جوادرفیق ملک اور کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کا شکریہ ادا کیا ۔