پاکستانی ٹیم کی افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں کامیابی پر شائقین کرکٹ کے بھنگڑے اور پاکستانی ٹیم اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی
لیڈز(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ٹیم کی افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں کامیابی پر شائقین کرکٹ نے ہیڈنگلے سٹیڈیم کے باہر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پاکستانی ٹیم اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔ شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین تھا کہ پاکستان ٹیم اپنے تجربے کی بنا پر افغان ٹیم کو شکست دیدے گی۔ عماد وسیم نے پاکستان ٹیم کی لاج رکھ لی جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ بعد ازاں شائقین کرکٹ نے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی بس کو گھیرے میں لیکر قومی کھلاڑیوں کے نام لیکر ان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ پاکستان زندہ باد، کپتان سرفراز، عماد وسیم، وہاب ریاض زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ افغانستان ٹیم ہم سے ہی سیکھ کر ہمیں ہارانے چلی تھی، کھلاڑیوں نے اس کا خواب چکنا چور کر دیا۔