وزیراعظم عمران خان نے بابراعوان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بابر اعوان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ، بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور بنایا جائے گا، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی کا قلمدان بھی تبدیل کیا جائے گا۔یاد رہے بابر اعوان پہلے بھی مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے پر فائز تھے، نندی پور کرپشن کیس میں نام آنے پر بابر اعوان مستعفی ہوگئے تھے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024