ضلعی انتظامیہ نے شہر میں قائم غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف بڑا کریک ڈائون کرتے ہوئے 15 من گوشت تلف کردیا۔تفصیلات کے مطابق کریک ڈائون ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کیا گیا،اندورن شہر میں کیے گئے کریک ڈائون میں 15 من گوشت تلف کردیا گیا۔ مضر صحت گوشت شہر کے بڑے ہوٹلوں کو سپلائی کیا جاتا تھا،آپریشن میں سول ڈیفنس ، میونسپل کارپوریشن اور پولیس کی بھاری نفری نے بھی حصہ لیا، تاکہ کسی بھی قسم کی مزاحمت نہ ہوسکے۔ڈی سی ملتان عامر خٹک نے بتایا کہ کسی کو بھی انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،غیر قانونی مذبح خانوں سے اندرون شہر میں تعفن اور گندگی پھیلی ہوئی تھی،جانوروں کی آلائشوں سے اندرون شہر کا سیورج نظام تباہ ہو رہا ہے،اسی وجہ سے کریک ڈائون کیا گیا ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38