پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے تک اضافہ کیے جانے کا امکان

Jun 29, 2018 | 19:30

ویب ڈیسک

نگران حکومت کی عوام پر دوسری مرتبہ پٹرول بم گرانے کی تیاریاں ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے تک اضافہ کئے جانے کا امکان ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں 12روپے تک اضافے کی سفارش کردی جس کے بعد پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی  ۔ لا ئٹ ڈیزل کی قیمت میں10روپے 50پیسے اضافہ ، مٹی کا تیل 12روپے ، ہائی سپید ڈیزل کی قیمت 6روپے 20پیسے جبکہ پٹرول کی قیمت 5روپے 40پیسے بڑھائی جائیگی ۔ وزرارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں ردو بدل کی منظوری کل دی جائے گی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاع یکم جولائی سے ہوگاجس کے بعد مہنگائی میں اضافہ بھی متوقع ہے ۔

مزیدخبریں