چودھری نثارکی مجھ سے زیادہ قربانیاں نہیں، الیکشن میں ن لیگ کیلئے مشکلات بڑھا دی گئیں: جاوید ہاشمی
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پارٹی میں چودھری نثارکی مجھ سے زیادہ قربانیاں نہیں رہیں،مسلم لیگ میں نوازشریف کے بعد سب سے زیادہ قربانیاں میری تھیں،میرے دل سے کبھی مسلم لیگ گئی ہی نہیں تھی،،ن لیگ کیلئے مشکلات بڑھا دی گئیں،ن لیگی امیدواروں کی حمایت کروں گا۔انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی سیاست سے باہر جارہا ہوں۔ انتخابات سے دستبردارہوگیا ہوں۔ قومی اسمبلی کے2 حلقوں سے کاغذات جمع کرائے تھے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ سیاست کا ایک فیز ختم ہوا ہے دوسرے فیزکا آغاز ہو رہا ہے۔ میں نے ہمیشہ قومی سیاست کی۔ 11حلقوں سے ایم این اے بن چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے لیے مشکلات بڑھا دی گئی ہیں۔مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کروں گا۔ مسلم لیگ ن نے دہشتگردی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی، سڑکیں بنائیں۔ مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کام ان کی مہم چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں کہتا تھا عوام کو طاقت دو، آج نواز شریف کا بھی یہی کہنا ہے۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میری کوئی آف شورکمپنی ہے اور نہ ہی بینک سے قرضہ لیا۔ 7 سال سے فالج سے لڑرہا ہوں، لیکن اصولوں پرسمجھوتا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ صرف2 پارٹیوں میں شمولیت اختیارکی۔ پارٹیوں کو کبھی مشکل میں نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کوچھوڑنا ،اسے ختم کرنا مقصد نہیں تھا۔ جاوید ہاشمی نے واضح کیا کہ میرے دل سے کبھی مسلم لیگ گئی ہی نہیں تھی۔ مسلم لیگ میں نواز شریف کے بعد سب سے زیادہ قربانیاں میری تھیں۔ پارٹی میں چودھری نثارکی مجھ سے زیادہ قربانیاں نہیں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام جس طرح انتخابی مہم کرنیوالوں کیساتھ برتاکررہے ہیں۔ اصل میں احتساب یہی ہے۔