الیکشن 2018: پی ایس 6 کشمورکندھ کوٹ سے پیپلز پارٹی کے شبیر بجارانی بلا مقابلہ رکن سندھ اسمبلی منتخب

Jun 29, 2018 | 18:26

ویب ڈیسک

الیکشن 2018 کے پہلے ایم پی اے میر  شبیرعلی  بجارانی بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے،  الیکشن کمیشن نے پہلے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا میر شبیر علی بجارانی مرحوم صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کے صاحبزادے ہیں ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے شبیر نجارانی بلا مقابلہ رکن سندھ اسمبلی کامیاب ہوگئے، الیکشن کمیشن نے پہلے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، شبیر بجارانی پی ایس 6 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار تھے۔۔ میر شبیر علی بجاراتی کے مدمقابل تمام چار امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جس کی وجہ سے بلامقابلہ منتخب ہو گئے ۔یاد رہے چند روز قبل میر ہزار خان بجارانی کے بیٹے شبیر علی  بجارانی نے  پیپلز پارٹی سے راہیں الگ کرلیں لیکن پھر آصف علی زرداری کی ہدایت پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ   مراد علی شاہ اور دیگر ان کو منالیا تھا.

مزیدخبریں