صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ماڈل ٹان میں واقع ایک مسجد کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 8افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ ماڈل ٹائون کے علاقے لنک روڈ پر پیش آیا، جہاں بارش کے بعد ایک مسجد کی دیوار گر گئی۔دیوار گرنے کے نتیجے میں 8افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے اور ملبے تلے دب جانے والے 3 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دے دی گئی۔دوسری جانب دیگر 5افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024