لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اورٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہری موسم کے مزے لینے نکل پڑے۔لاہور، فیصل آباد،ساہیوال، اوکاڑہ ،قصور ،گجرات اور پاک پتن میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا،بارش سے گرمی اور حبس کا زور کم ہوا تو کئی علاقوں کی سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوب گئیں۔کراچی میں گزشتہ روز ہلکی بارش کے بعد حبس نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا،عمر کوٹ سمیت اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بادلوں نے انٹری دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں سمیت کراچی اور اندرون سندھ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38