قصور میں عدلیہ مخالف ریلی، (ن) لیگی رہنما سمیت4ملزمان کو ایک ماہ قید،ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا
لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق (ن) لیگی شیخ وسیم سمیت چار ملزمان کو ایک ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سابق (ن) لیگی ایم این اے شیخ وسیم سمیت چار مجرمان کو سزا دی عدالت نے مجرمان کو ایک ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے سابق ایم پی اے نعیم صفدر اور چیئرمین بلدیہ قصور محمد ایاز کا معافی نامہ قبول کرکے بری کردیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے محفوظ فیصہ سنایا۔ سزا پانے والے مجرمان کو عدالت کے باہر گرفتا رکرلیا گیا۔ سابق (ن) لیگی ایم این اے شیخ وسیم اس کے علاوہ توہین عدالت کے مرکب پانے کے بعد پانچ سال کے لئے الیکشن کے لئے نااہل قرار دیئے گئے۔ واضح رہے کہ جب سابق وزیراعظم نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا قصور میں عدلیہ مخالف یہ ریلی نکالی گئی تھی اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ مظاہر علی اکبر کے پاس درخواست آئی کہ اس معاملے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔