صوبائی اسمبلی کیلئے امیدوار کا ٹکٹ دینے پر پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکر گزار ہوں: سید واثق حیدر
ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماء سید واثق حیدر امیدوار پی پی206 خانیوال نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کی طرف سے مجھ پر اعتماد کر کے مجھے ٹکٹ دینے پر بلاول بھٹو،سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی،مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین کا شکر گزار ہوں اور انشا ء اللہ پارٹی قیادت کو شرمندہ نہیں ہونے دونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 206کا ٹکٹ ملنے پر پی ایل ایف جنوبی پنجاب کلے صدر شیخ غیاث الحق،ضیاء حیدر،طاہر اقبال،عاشق بلوچ،فرزانہ کوثر ،رائو ریحان اور حبیب الرحمن کی طرف سے مبارک باد کے موقع پر کہی اس موقع پر ٹکٹ ان کے حوالے کیا گیا۔