ملتان کے نشتر برن یونٹ میں زیر علاج سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 4زخمی دم توڑ گئے. اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 27ہو گئی ہے ۔ ملتان میں ریسکیو 1122کے مطابق برن یونٹ میں زیرعلاج سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 4زخمی 18سالہ فرحان، 42سالہ عبدالخالق، 16سالہ سمیع اللہ اور 12سالہ محمد فہد دم توڑ گئے ہیں. جس کے بعد ملتان کے برن یونٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد 27ہو گئی ہے. گزشتہ روز بہاول پور سے مزید 5زخمیوں کو نشتر برن یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا. جس کے بعد اب تک برن یونٹ میں زیر علاج زخمیوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق زیر علاج زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38