چین میں زمینی تودے دوبارہ گر گئے کو ئی ہلاکت نہیں ہوئی
بیجنگ (اے پی پی) چین کے صوبہ سیچوان کے زینمائو نامی گائوں میں زمینی تودے گر گئے تاہم متاثرہ علاقہ خالی کروالئے جانے کے باعث تازہ ترین واقعہ میں کو ئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ اس پہاڑی گائوں میں گذشتہ ہفتے ایوالانچ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا ۔جس کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری تھا کہ اسی دوران مٹی کے تودے گر گئے ۔