ٹرمپ ٹائم میگزین کے نقلی سرورق کی تصاویر ہٹائیں:میگزین انتظامیہ
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی جریدے ٹائم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ اپنے گالف کلبوں سے جریدے کے ان نقلی سر ورق کی تصاویر کو ہٹائیں جن پر ان کی تصویر ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا کے گالف کلب میں ٹائم میگزین کا سرورق فریم ہو کر لگا ہوا ہے جس پر ٹرمپ کی تصویر ہے اور اس کے ساتھ شہ سرخی ہے 'ڈونلڈ ٹرمپ: دی اپرینٹس از ٹیلی وین سمیش' یعنی دی اپرینٹس ٹی وی پروگرام نہایت کامیاب ہے۔یہ تصویر ٹرمپ کے چار گالف کلبوں میں فریم کر کے لگائی گئی ہے۔ٹائم میگزین کی ترجمان کا کہنا ہے یکم مارچ 2009 کی یہ تصویر ٹائم میگزین کے کسی بھی فارمیٹ میں نہیں چھپی۔ اس تاریخ کے اصل میگزین کے سر ورق پر اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی تصویر تھی۔میں تصدیق کرتی ہوں کہ ٹائم کا یہ سر ورق اصل نہیں ہے۔واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ ٹائم میگزین نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ اس تصویر کو ہٹائیں۔اخبار کے مطابق پہلی نظر میں یہ سرورق اصل لگتا ہے لیکن بغور دیکھیں تو اس کا سرخ رنگ کا ہاشیہ بہت باریک ہے جبکہ ٹائم میگزین کا ہاشیہ چوڑا ہے۔