سانحہ احمد پور شرقیہ نے حکومت کی کارکردگی بے نقاب کر دی‘ کھیتران
اسلام آباد ( خبرنگار خصوصی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے نائب صدر سابق وفاقی وزیرمیرباز محمد خان کھیتران نے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد وزیراعلی پنجاب کی کارکردگی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے جنوبی پنجاب ایک بھی اچھے اور بہتر برن یونٹ کا نہ ہونا وزیراعلی کی ناکامی ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کے شہرویں کو دوسرے درجے کا شہری بنا دیا ہے جبکہ تمام وسائل کو لاہور پر لگایا جارہا ہے حکومت اگر جنوبی پنجاب کے لوگوں کو سہولیات فراہم نہیں کرسکتی تو ان کو اپنا صوبہ بنانے کا اختیار دیا جائے۔