ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان کو دوسرے میچ میں شکست، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بارش کی نذر
لیسٹر( سپورٹس ڈیسک ) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دےدی۔ انگلینڈنے 7 وکٹوں پر 377 رنزبنائے۔ کپتان ہیتھر نائٹ نے 106 جبکہ نتالی سکائیور نے 137 رنز کی اننگز کھیلی۔ بارش کی وجہ سے29.2 اوورز پاکستان کو 217 رنز کا ہدف ملا، تین وکٹوں پر107 رنز بناسکی۔نیوزی لینڈ او ر جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا ۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ۔ پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ پہلے اور جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر ہے ۔