خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلہ
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ضلع سوات اورچترال سمیت پشاور ، دیر ،مالاکنڈ اور شمالی علاقہ جات میں شدید کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 213کلو میٹر زیر زمین اور مرکز کوہ ہندو کش افغانستان ریجن تھا ۔زلزے کے بعد ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔