,جیلوں کے قیدی بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں‘ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائےکورٹ کے چےف جسٹس سےد منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ جےلوں مےں قےدی بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہےں جنہےں وقت دےنا بھی ضروری ہے ہماری کوشش ہے کہ مقدمات کے فےصلے جلد کرےں کےونکہ جلد مقدمات کے فےصلے ہوں گے تو اس سے معاشرے مےں بہتری آئے گی ہائےکورٹ مےں اےک سال کے عرصہ مےں اےک لاکھ33 ہزار مقدمات کے فےصلے کئے گئے ہےں 2014 ءکےکےس نمٹا دئے گئے ہےں جبکہ اضلاع مےں کرےمنل مارڈ کورٹس بھی بنائی گئی ہےں تےن ہزار دو سو سےشن کےسوںکے پانچ ماہ مےں فےصلے کئے گئے ہےں 36 اضلاع مےں مصالحتی سےنٹر بنا کر اےک ہزار اےک سو اٹھارہ کےسوں کے فےصلے کردئے ہےں 2015 ءکے قتل کےسوں کے مقدمات بھی مکمل کئے جا رہے ہےں انہوں نے ان خےالات کا اظہار عےد کے روز اڈےالہ جےل کے دورے کے دوران اپنے خطاب مےں کےا اس موقع پر لاہور ہائےکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان گھےبہ ،ڈسٹرکٹ اےنڈ سےشن جج راولپنڈی سہےل ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے اڈےالہ جےل پہنچنے پر جےل سپرنٹنڈنٹ سعےد گوندل نے ان کا خےرمقدم کےاچےف جسٹس لاہور ہائےکورٹ نے کہا کہ اےسے پروگرام بنائے جا رہے ہےں جن سے قےدی جےل مےں اپنے ذرائع آمدن بھی بنا سکےں جےل مےں روز گار پروگرام سے قےدی باہر جانے کے بعد اپنا کاروبار بھی کر سکےں گے پولےس سسٹم مےں بہتری لانے کےلئے اسے ہر قسم کے دباﺅ سے آزاد کرےں گے قبل ازےں اڈےالہ جےل آمد پر پولےس کے چاق و چوبند دستے نے چےف جسٹس لاہور ہائےکورٹ سےد منصور علی شاہ کو سلامی دی اور جےل مےں آمد پر ان پر گلپاشی کی گئی دورے کے دوران چےف جسٹس نے جےل ہسپتال کا بھی دورہ کےا اور مرےضوں کےلئے سہولےات کے بارے مےں جےل حکام سے سوالات درےافت کئے اس موقع پر صحافےوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارہ چنار ، کوئٹہ اور بہاولپور کے سانحات کے شہداءاور زخمےوں کے لواحقےن سے وہ اظہار ہمدردی کرتے ہےں اور ان کے دعا گو ہےں انہوں نے کہا کہ سپرےم کورٹ جےل رےفارمز کی مانےٹرنگ کر رہی ہے لاہور ہائےکورٹ مقدمات کے بروقت منصفانہ فےصلوں کو ےقےنی بنا رہی ہے جس سے ہم بہتری کی جانب گامزن ہےں ۔