,اے ٹی ایم کی گولڈن جوبلی منائی گئی
لندن (این این آئی)50 سال پہلے 27 جون 1967 میں دنیا کی پہلی 'آٹومیٹڈ ٹیلرمشین (اے ٹی ایم )لندن کے علاقے این فیلڈ میں بارکلیز بینک کی ایک شاخ میں لگائی گئی تھی۔اے ٹی ایم کی گولڈن جوبلی کے موقع پر بینک نے اس پہلی مشین کو سونے کی مشین میں تبدیل کر دیا ہے۔بینک آف انگلینڈ کے چیف کیشئر وکٹوریہ کلیلینڈ نے اے ٹی ایم کے 50 سال مکمل ہونے پر کہا کہ ابھی عشروں تک لوگوں کے لیے کیش کی ضرورت برقرار رہے گی۔