,ایک ہزار 410 میگاواٹ کے چوتھے تربیلا پن بجلی توسیعی منصوبے کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری
اسلام آباد (اے پی پی)تربیلا میں ایک ہزار 410 میگاواٹ کے چوتھے تربیلا پن بجلی توسیعی منصوبے کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ منصوبہ تین مجوزہ یونٹوں کے ساتھ تعمیر کیا جا رہا ہے جس میں ہر ایک کی پیداواری صلاحیت470 میگاواٹ ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے تربیلا پن بجلی گھر کی موجودہ پیداواری صلاحیت 3478 میگاواٹ سے بڑھ کر 4888 میگاواٹ ہو جائے گی۔