سٹیج ڈراموں میں شائقین کا سیلاب اُمڈ آیا،تماثیل تھیٹر نے ریکارڈ توڑ دیئے
لاہور(کلچرل رپورٹر)عیدالفطرپر سٹیج ڈراموں میں شائقین کاسیلاب امڈآیا۔تماثیل تھیٹرمیںزیرنمائش ڈرامہ باہوبلی نے کامیابی کے ریکارڈ توڑ دئیے۔ فنکاروں نے بھی منہ مانگے معاوضے وصول کیے ۔ تما ثیل تھیٹر میں ڈرامہ ”باہو بلی “پیش کیاگیا جس نے دو روز میں 40 لاکھ روپے کما لئے۔شالیمارتھیٹرمیں ”لوّلی عید“ کی نمائش ہوئی ۔ الفلاح میں ڈرامہ ”گھوڑی چڑھیا“کی نمائش ہوئی ۔ محفل میں”محبتاں سچیاں “الحمراہال نمبرایک میں ”مکھڑاچن ورگا“کی نمائش ہوئی ۔الحمراہال نمبردومیں”کنگن “پیش کیاگیا۔ الحمراکلچرل کمپلیکس ’منی بدنام ہوئی“پیش کیاگیا۔ باری میں ”عید تیر ے نام “کی نمائش ہوئی۔اداکارہ ماہ نورنے گوجرانوالہ،زاراکبرفیصل آباداورمدھوپتوکی میں اپنے کامظاہر ہ کررہی ہیں۔رواں عید پرتماثیل میں زیرنمائش ڈرامے باہوبلی نے دوروزمیںچالیس لاکھ روپے سے زائدکابزنس کرکے ماضی کے تمام ریکارڈتوڑدئیے ہیں۔دوروزتک سینکڑوںکی تعدادمیںشائقین کوٹکٹ نہ ملنے کے باعث واپس لوٹناپڑا۔