مستوج : گلےشئرپھٹنے سے درےائے ےارخون ڈےم بن گےا ‘طغیانی نے تباہی مچادی
چترال (آن لائن ) مستوج کے بالائی علاقہ اُناوج یارخون میں گلیشئر کے پھٹنے سے نالے میں آنے والے طغیانی نے تباہی مچا دی ہے ۔ اور ایک ہزار فٹ سے زیادہ علاقے میں سڑک کٹاﺅ کا شکارہوکر دریا برد ہونے سے ےارخون بروغل روڈ مکمل طور پر بلاک ہوگیا ہے ۔ جس سے یارخون اور بروغل کی طویل وادی کے ہزاروں لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیں ۔ سابق ےوسی ناظم ےارخون محمد وزےر نے بتاےا کہ اناوچ گلےشئر پھٹنے سے ملبہ نے درےائے ےارخون کا راستہ روک لےا ہے ۔ جس سے درےا عطا آباد ڈےم کی شکل اختےار کرگےاہے۔