قطر تنازعہ‘ ہمارے مطالبات پر بحث ممکن نہیں: سعودی وزیرخارجہ
ریاض(آئی این پی )قطر تنازعہ، سعودی عرب نے مطالبات سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب ممالک کی جانب سے قطر سے کیے گئے 13 مطالبات کے بعد خلیجی ممالک کے سفارت کاروں نے واشنگٹن میں امریکی وزیرداخلہ ریکس ٹیلرسن سے ملاقاتیں کیں۔واشنگٹن میں موجود سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اب بھی اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کو تیار دکھائی نہیں دیتے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا قطر سے ہمارے مطالبات پر بحث ممکن نہیں، اب یہ قطر پر ہے کہ وہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کی حمایت بند کرے۔